ڈکیتی،چوری ،راہزنی کی وارداتوں سے منڈی صادق گنج کے شہری خوفزدہ

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں’تھانے کے عقب میں شہری سے نقدی اور موبائل چھین لیا پل بھولے والہ پر زرعی اجناس کی دوکان میں نقب زنی’کچی آبادی کے رہائشی عدنان کو گزشتہ شب گھر جاتے ہوئے تھانے کی عقبی دیوار کے ساتھ روک کر اسلحہ کے زور پر اس سے 20ہزار روپے اور موبائل چھین لیا جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر39/25 بھرم 392درج کیا دوسری واردات میں پل بھولے والہ کے پاس زرعی اجناس کی خرید و فروخت کرنے والے شاہد نامی شخص کی دوکان کو نقب لگا کر ایک لاکھ روپے مالیت کی مختلف اجناس چوری کر لیں جس ہر پولیس نے 40/25 بجرم 457,380 درج کر لیا پولیس نے دونوں وقوعہ جات کے مقدمات نامعلوم افراد کے خلاف درج کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں