ڈکیتی،چوری کی بڑھتی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 77وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو اور 8خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ اسماعیل سٹی کے طارق کی بیٹی(الف) کو نامعلوم، غوثیہ آباد کی نازیہ افضل کی بیٹی(ز) کو نامعلوم، ویور کالونی میں ہارون اشرف کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم، نشاط آباد کے علاقہ53ج ب کے شبیر حسین کی بیٹی(ر) کو ملزمان حیدر وغیرہ،ملت ٹائون کے علاقہ صدیق آباد کی شبانہ کی بیٹی (ع) کو نامعلوم، ماموں کانجن کے اقبال کی اہلیہ (ر) کو ملزمان راشد وغیرہ، سمندری کے علاقہ 437گ ب کی ثمینہ بی بی کی بیٹی (م) کو عقیل وغیرہ، مرید والہ کے 486گ ب کی سمیرا بی بی کی بیٹی(ل) کو ملزمان اشفاق وغیرہ اور سمن آباد کے علاقہ رشید نگر کی (ث) کو اوباش ملزم مقدس نے بے آبرو کر دیا۔ جبکہ مکی مارکیٹ کے قریب ساجد سے جھپٹا مار کر فون، ضلع کچہری کے باہر ماجد علی سے پرس،ڈگلس پورہ کے قریب صائم سے70ہزار و فون، نڑ والہ روڈ پر سیف الرحمان سے موٹر سائیکل نقدی وفون چھین لئے، لطیف چوک میں مبشر کی کار کی بیٹری چور لے اڑے، رسول پورہ گلی نمبر16کے قریب عثمان سے موٹر سائیکل نقدی و فون، غوثیہ آباد میں ارشد کی فیکٹری سے سامان چوری،حسین آباد کے قریب وسیم اکرم سے 63ہزار و فون، شیرانوالہ چوک کے قریب مومن شاہ سے نقدی و فون، گلبرگ روڈ پر عثمان سے3لاکھ کی نقدی، جناح کالونی کے قریب اویس سے جھپٹا مار کر فون، 122 ج ب کے فیاض سے نقدی و فون، 48ج ب کے قریب مظفر اقبال سے سوا لاکھ و فون، نشاط آباد کے قریب امتیاز سے 43ہزار و فون، سرگودھا روڈ بائی پاس کے قریب عمارہ حسین سے جھپٹا مار کر پرس، پام ویسٹ کالونی کے قریب رضوان سے نقدی و فون، سمانہ پل کے قریب عابد سے 10ہزار و فون، وحید پارک کے محسن سے 25ہزار و فون، منصور آباد میں علی عباس سے جھپٹا مار کر فون ، پیپلز کالونی نمبر1کے سید زاہد حسین کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، سوساں روڈ پر مزمل سے 7ہزار و فون، گلشن سویٹ کے باہر غلام مصطفی سے15ہزار و فون، ایڈن گارڈن میں فیصل عباس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و سامان چوری،دلاور کالونی کے قریب علی حسن سے16ہزار و فون، بلال روڈ پر عبداللہ سے نقدی و فون، مجاہد سے سوا لاکھ، طلائی انگوٹھی، سہیل انجم سے نقدی وفون، پیپلز کالونی کے ندیم بھٹی سے لیپ ٹاپ’ نقدی و فون چھین لیا،مذہبی والا کے بشیر سے 70ہزار و فون، پیپلز کالونی غوثیہ چوک سے حاجرہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 209ر ب کے شہباز سے68ہزار و فون، خانوآنہ کے قریب اقدس علی سے نقدی و فون، 240ر ب کے تنویر سے موٹر سائیکل نقدی و فون، ستیانہ روڈ پر محسن رضا سے ڈیڑھ لاکھ و فون، خانوآنہ کے قریب مقبول سے 15ہزار و فون، سدھوپورہ میں شفیع کی دکان سے سامان چوری، یوسف ٹائون کے قریب اسماعیل سے موٹر سائیکل، 245ر ب کے وسیم سے ساڑھے چار لاکھ و فون چھین لیا، 83ج ب کے شوکت علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری،68گ ب کے ثمر عباس سے5ہزار و فون، 109گ ب کے محمد علی سے53ہزار و طلائی انگوٹھی، جڑانوالہ جھال کے قریب نزاکت علی سے 40ہزار و فون، 68گ ب کے ثقلین سے40ہزار و فون،113گ ب کے اکرم سے ڈیڑھ لاکھ و فون،231گ ب کے سید محمدعلی کے گھر سے دو لاکھ کے زیورات نقدی و سامان چوری،586گ ب کے شہزاد سے 3ہزار و فون،76گ ب کے رضوان سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 210گ ب کے کاشف سے26ہزار و فون،216ر ب کے نذیر سے 20ہزار و فون، 123گ ب کے عامر شہزاد سے30ہزار و فون،597گ ب کے علی احمد کی دکان لوٹ لی، کچہری چوک سمندری کے قریب سہیل سے90ہزار و فون، ناظم آباد کے منظور حسین سے 10ہزار و فون،437گ ب کے فیاض سے40ہزار ،212گ ب کے غلام فرید کے گھر کا صفایا کر دیا۔ دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں کے گروہ نہتے شہریوں سے لاکھوں کا مال و اساب لوٹ کر فرار ہو گئے۔علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے ساجد علی، ضلع کچہری سے عمیر، ہجویری ٹائون سے ثناء اللہ، 196ر ب سے الیاس، گٹ والا چوک سے رحمان، سرسید ٹائون کے ابو ہریرہ، ستارہ مال سے رضا ء الدین ، کینال برگ سے سلمان خورشید، فیکٹری ایریا سے حسنین، سمندری روڈ پر سہیل حفیظ، 85ج ب کے بوٹا، فاروق آباد کے جمیل،228ر ب کے انوارالحسن، واٹر ورکس جڑانوالہ سے عرفان، ابراہیم پلازہ سے عابد حسین، 73ر ب کے مشتاق ، اڈا مرید والا سے محمد حسین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چو ر لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں