9

ڈکیتی ،چوری کی مزید43وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں نے ”ات” مچا دی’ چوروں کے گروہ بھی بے لگام’ مزید 43 وارداتوں میں شہری بھاری نقدی وقیمتی سامان سے محروم’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے دوران کئی مقامات پر شہریوں کو قیمتی سامان اور نقدی سے محروم کر دیاگیا، مختلف علاقوں میں 4گھروں’ پانچ دکانوں کا صفایا کر دیا گیا جبکہ حویلی اور ڈیرہ سے 15لاکھ روپے’ دس تولے سونا’ سعودی ریال اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا’ ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں نے 16شہریوں کو 17لاکھ روپے’ درجنوں موبائل فونز’ موٹرسائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا’ راہزنوں اور جھپٹا گروہوں نے دیگر مقامات پر بھی لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور شہریوں کو بھاری مال وزر سے محروم کر دیا گیا۔ فیصل آباد شہر اور گرد ونواح کے علاقوں میں ہونیوالی وارداتوں کے دوران ایک رکشہ’ 6موٹرسائیکلیں’ گیس میٹر’ واٹر پمپ’ پیٹرانجن اور لاکھوں روپے کے مویشی چور لے اُڑے’ جرائم پیشہ گروہوں نے ”ات” مچا دینے سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔ تاہم مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں