52

ڈکیتی ، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس پی ٹائون کی ہدایت پر بچیانہ پولیس نے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی ڈکیت گینگ کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر نے ایس ایچ او تھانہ بچیانہ شعیب شیخ کو ہدایت جاری کی کہ ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے جس پر ایس ایچ او تھانہ بچیانہ نے پولیس نفری کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی ڈکیت گینگ کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑا جانیوالا ڈکیت گینگ عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا اور ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈکیت گینگ نے گزشتہ 2 ہفتوں سے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر لوٹا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے علاقہ میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہو گئی پولیس نے پکڑے جانیوالے ڈکیت گینگ کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس پکڑے جانیوالے ڈکیت گینگ کے نام صیغہ راز میں رکھ رہی ہے ایس پی ٹائون نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او بچیانہ اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں