ڈکیتی میں ملوث 3ڈاکوؤں کا پولیس سے آمنا سامنا،2ہلاک،1فرار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس زرائع کے مطابق فرمان امجد ولد محمد امجد قوم جٹ سکنہ چک نمبر 384 ج ب اپنی فیملی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گاں سے ٹوبہ ا رہا تھا راستہ میں بحد رقبہ 324ج ب 3کس مسلح ملزمان نے روک کر اسلحہ کے زور پر 25ہزار روپیہ، سونے کی انگوٹھی، موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، 15کی کال موصول ہونے پر ایس ایچ او سٹی ٹوبہ معہ نفری نے ملزمان کا پیچھا کیا ملزمان موٹر سائیکل پھینک کر فصل سرسوں میں چھپ گئے اور فائرنگ شروع کر دی پولیس ملازمین نے بھی حفاظتی خود اختیاری کے تحت جوابی ہوائی فائرنگ کی کچھ دیر بعد فائرنگ روکنے کے بعد سرچ کرنے پر 2 کس ملزمان اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مضروب پائے گئے جو کچھ دیر بعد جانبحق ہو گئے ایک کس ملزم فرار ہو گیا کھراں رواں ہے ڈیڈ باڈیز کو DHQ شفٹ کیا جارہا ہے۔ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں