فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ میں بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار ‘ ملزم عثمان نے ریسکیو 15پر کال کی کہ 2افراد بسواری کار آئے اور اسلحہ کے زور پر 25ہزار روپے نقدی چھین کرلے گئے ہیں۔ تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے بر وقت موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو ایسا کوئی وقوعہ نہ ہوا تھا اور نہ ہی گردونواح سے وقوعہ کی تصدیق ہوئی۔ ڈکیتی کی بوگس کال کرنے اور جھوٹا وقوعہ ظاہر کرنیوالے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریامیں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
2