ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ سیم نہر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں زیرحراست ایک ریکارڈیافتہ ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان رات کی تاریکی میں فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے مضروب کو ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے اے ایس آئی توصیف احمد نے ماتحت عملہ کے ہمراہ گرفتار ملزم شعیب عرف چندہ کو اسلحہ کی برآمدگی کے بعد واپس لا رہے تھے جب وہ 54 رب ڈھوڈیاں کے قریب پہنچے تو ملزم کے چار ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے ملزم شعیب کو چھڑوا کر رندھاوا چوک کی طرف سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نشاط آباد نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزمان کا تعاقب کیا تو سیم نہر پل کے قریب ملزمان سے آمنا سامنا ہوا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ملزمان شعیب عرف جندہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ جس پر ملزم کو قابو کر کے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر کے اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں