ڈیزل اورپٹرول پر فریٹ مارجن میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دیا۔ فریٹ مارجن میں کمی کرکے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی۔ جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر دو روپے 21 پیسے فریٹ مارجن کم کرکے قیمت میں صرف دو روپے 78پیسے اضافہ کیا گیا۔دستاویز کے مطابق عالمی منڈی کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 99پیسے فی لیٹر اضافہ بنتا تھا، لیکن حکومت نے قیمت صرف دو روپے 78پیسے بڑھائی۔ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی اور کاربن لیوی برقرار رکھی گئی۔ ڈسٹری بیوشن مارجن 7روپے 78پیسے اور ڈیلر مارجن 8روپے 64پیسے بھی برقرار ہے، البتہ فریٹ مارجن 6روپے 31 پیسے سے کم کر کے 4 روپے 10 پیسے کر دیا گیا۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا، حکومت نے پیٹرول پر اتنا ہی فریٹ مارجن کم کرکے قیمت برقرار رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں