ڈینگی لاروا برآمد کرنے کی دھمکی دیکر رشوت لینے والا سرکاری افسر گرفتار

راولپنڈی (بیوروچیف)اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ڈینگی لاروا برآمد کرنیکی دھمکیاں دے کر شہریوں کو بلیک میل اور رشوت طلب کرنیوالے محکمہ ہیلتھ پنجاب کے سینٹری انسپکٹر عمران اصغر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی نگرانی میں کنٹونمنٹ بورڈ دفتر کے باہر چھاپہ مارا گیا جبکہ کارروائی کے دوران انسپکٹر کی جیب سے نشان زدہ 20ہزار روپے برآمد ہوئے۔ایف آئی آر کے مطابق انسپکٹر کلینک مالک عمران مغل سے ڈینگی لاروا برآمد کرنے اور مقدمہ درج کرانے کی دھمکیاں دے کر ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا رہا۔متاثرہ کلینک مالک نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر ٹریپ ریڈ کروایا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد رشوت ستانی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں