ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں اپنی ہفتہ وار کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے تمام محکموں کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے انسدادِ ڈینگی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں، پلازوں، کباڑ خانوں اور دیگر حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کریں اور ان ڈور و آوٹ ڈور سرویلنس کو مزید موثر بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنا اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ڈینگی کے خاتمے کی کنجی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی رپورٹس باقاعدگی سے جمع کروائیں اور کوتاہی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں