ڈی پی او ٹوبہ کی کمالیہ میں ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہری

کمالیہ(نامہ نگار)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایک ہی د ن میں تین مختلف مقامات پر کمالیہ میں کھلی کچہریاں سائلین کے مسائل سن کر موقع پر عمل درآمد کے احکامات جاری کیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے بوائز ہائی سکول 739بھسی ،گورنمنٹ ہائی سکول 712 گ ب اور میونسپل کمیٹی ہال میں الگ الگ کھلی کچہریوں کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے سی ایم پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر عوام کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے ڈی پی اوٹوبہ کی کھلی کچہری کے دوران سائلین مختلف شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے ۔ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے ۔ ڈ ی پی او ٹوبہ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد کمالیہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا ھے تاکہ عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں جس سے عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔ پولیس عوام رابطہ جتنا مضبوط ھو گا معاشرے کی اصلاح اور قانون و انصاف کی راہ اسی قدر ہموار ھو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں