کاروباری معاملات پر3تاجروں کیساتھ2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری معاملات پر3تاجروں کے ساتھ2کروڑ کا فراڈ،مال کے بدلے چیک دیئے جو کہ بینکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق سوتر منڈی کے تاجر مہیب احمد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم فاروق نے ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سوتر خرید کر بدلے میںچیک دیا ،مقررہ تاریخ کو چیک کیش کروانے کے لئے بنک بھجوایا تو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پرکیش نہ ہو سکا۔ جبکہ سمن آباد کے پولٹری ویسٹ کا کاروبار کرنے والے صدیق نے بتایا کہ ملزم سرفراز نے پولٹری ویسٹ دینے کے بدلے میں 30لاکھ وصول کر کے ہڑپ کر لئے۔ ریلبازار کے تاجر محمد اعظم نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزمان اکرم ،محمد امیر حمزہ نے دس دس لاکھ روپے کا مال خرید کر بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں