کار سواروں نے ماں ‘بیٹی اغوا کر لی

گوجرہ( نامہ نگار)کارسواروں نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ماں بیٹی کو اغواء کر لیا۔ چکنمبر303ج ب کے محمد احمد نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرایاکہ اس کی بھابی نسیم بی بی اور 19 سالہ بھانجی سمیعہ گھر میں موجود تھیں کہ اس دوران کار سوارمسلح افراد آئے اور اس کے گھر میں داخل ہو کر ماں بیٹی کوزبردستی اغواء کر کے فرارہو گئے ۔ پولیس نے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں