کار گہری کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق

چمن(نامہ نگار) کار کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسو سنا ک حادثہ درہ کوژک کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا جہاں کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں بچوں سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری سے پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں