کراچی میں آج پھر زلزلہ

کراچی (بیوروچیف) ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ان دنوں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زد میں ہے، کراچی کے علاقے ملیر کے قریب آج پھر زلزلہ آیا ہیمحکمہ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کی شدت 3اور گہرائی 10کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلہ رات 10بج کر 9منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں 7کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 50جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے لانڈھی فالٹ لائین متحرک ہونے کے باعث آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں