کراچی میں ایک بارپھر زلزلہ

کراچی (بیوروچیف) کراچی کے علاقے قائدآباد سمیت ملیر اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قائد آباد ،لانڈھی،شاہ لطیف ٹائون اور ملیر کے اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گیے جس کے باعث شہری کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 44منٹ پر محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.6ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر اور اس کے اطراف کا تقریبا ایک کلومیٹر کا علاقہ رہا،اگرچہ زلزلے کی شدت نسبتاً کم تھی،تاہم شہریوں نے لرزتے ہوئے زمین کو واضح طور پر محسوس کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں