1

کروڑوں کی لاگت سے بننے والا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار ) گوجرہ میں کر وڑو ں روپے کی لاگت سے بننے وا لا انٹر نیشنل ہا کی اسٹیڈیم انتظا میہ کی عد م تو جہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔ تفصیلا ت کے مطابق گوجرہ حکومت کی طرف سے کرو ڑو ں روپے کی لاگت سے انٹر نیشنل اسٹیڈیم بنایا گیا ہے جو مقا می انتظا میہ کی عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گیا پا نی وا لی موٹر یں خرا ب ہو نے کے باعث کروڑو ں روپے کا آ سٹرو ٹرف خرا ب ہو رہا ہے اسی طرح ہا کی اسٹیڈیم میں بنا ئے گئے کمرے دفتر و ں کے دروازے کھڑکیا ں خرا ب ہو نے سے ٹو ٹ رہی ہیں کمرو ں اور واش رومز کی ابتر حا لت ہے ٹا ئل اور پتھر وغیرہ بھی تباہ حا لی کا شکار ہے ہا کی اسٹیڈیم میں مناسب دکھ بھا ل نہ ہو نے سے سڑک اور قیمتی پودے بھی خرا ب ہو کر رہ گئے ہیں کمرو ں اور واش رومز کی حا لت زار سے ہا کی کھلا ڑیو ں کو مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑتا ہے عوا می حلقوں نے کمشنر فیصل آ باد جہا نگیر انور سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرہ انٹرنیشنل ہا کی اسٹیڈیم کی طرف بھی تو جہ دیں تا کہ انٹر نیشنل ہا کی اسٹیڈیم تبا ہ حا لی سے بچ سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں