کرکٹ شائقین ون ڈے سیریز میچز کی ٹکٹوں کی خریدوفروخت کی وجہ سے خوار

فیصل آباد (آن لائن) کر کٹ شا ئقین فیصل آباد میں ون ڈے سیریز میچز کی ٹکٹوں کی خریدو فروخت کی وجہ سے ذلیل و خوار، پا کستا ن اور ساتھ افریقہ کے درمیا ن فیصل آباد اقبا ل اسٹیڈیم میں تین ون ڈے میچزکی سیریز کا پہلے میچ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں پی سی بی کی بڑی نااہلی سامنے آگئی، میچ کی تمام ٹکٹیں بلیک میں فروخت،400والی ٹکٹ ایک ہزار روپے اور 800روپے والی ٹکٹ 15سو2ہزار روپے میں فروخت ہوگئی،آن لائن ٹکٹ لینے والوں نے ٹکٹ تین گناہ منافع کے ساتھ فروخت کردی، سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ،اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے شناختی کارڈ کی چیکنگ ضروری قرار دی جائے،کرکٹ شائقین کا مطا لبہ، ٹکٹوں خریدوفروخت کاپی سی بی انتظامیہ نوٹس لے، آن لائن کے مطابق پی سی بی نے دعوی کیا تھاکہ پا کستا ن اور ساتھ افریقہ کے درمیا ن فیصل آباد اقبا ل اسٹیڈیم میں تین ون ڈے میچزکی سیریز کا پہلے میچ کی تمام ٹکٹیں آن لائن فروخت ہوچکی ہیں مگر افسوس کہ پی سی بی کی آن لائن ٹکٹوں کی پالیسی کی وجہ سے کرکٹ شائقین کی تعداد میچ دیکھنے سے محروم نظر آرہے ہیں اور میچ دیکھنے کیلئے بلیک میں ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہے، پی سی بی انتظامیہ خوش ہے ہمارے تمام ٹکٹ آن لائن فروخت ہوگئے ہیں جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہیں آن لائن ٹکٹ ایک بڑا فراڈ سامنے آیا ہے جعلی ناموں پر ٹکٹیں آن لائن حاصل کرنے کے بعد ٹکٹوں کو بلیک میں فروخت کیا جارہاہے جس پر شناختی کارڈ کسی اور شخص کادرج ہے اور میچ دیکھنے والا کوئی ہے جوکہ سکیورٹی کیلئے بھی بڑ اخطرہ ہوسکتاہے، شہریوں اور کرکٹ شائقین نے مطالبہ کیاہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی سی بی انتظامیہ سٹیڈیم داخل کئلئے ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ بھی چیک کیا اس سے بلیک میں ٹکٹ فروخت کرنے اور منافع کمانے والے سامنے آجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں