کرکٹ کی اولمپکس میں 128سال بعد واپسی

لاس اینجلس (سپورٹس نیوز) لاس اینجلس اولمپکس کا باضابطہ آغاز 14جولائی 2028کو ہوگا، لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ مقابلے گیمز سے 2دن قبل شروع ہوں گے۔ کرکٹ کی اولمپکس میں 128سال بعد واپسی ہوگی’ اولمپکس انتظامیہ کے مطابق کرکٹ مقابلے 12سے 29جولائی 2028کے درمیان کھیلے جائیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 12اور 13جولائی مائنس 2اور مائنس 1قرار دیئے گئے۔اولمپکس انتظامیہ کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس سے ٹھیک تین برس قبل اولمپک مقابلوں کے شیڈول کی رونمائی کی گئی۔کرکٹ مقابلے دو مراحل میں ہوں گے، پہلا مرحلہ 12سے 18جولائی جبکہ دوسرا مرحلہ 22سے 28جولائی تک ہوگا۔اولمپکس انتظامیہ کے مطابق کرکٹ مقابلوں کا فائنل 29جولائی کو کھیلا جائے گا۔ مینز اور ویمن کے مقابلوں کی ترتیب کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔میڈلز ایونٹس اور میچز کی ترتیب کے حوالے سے فیصلہ اس سال کے آخر میں کیا جائے گا، مرد و خواتین کرکٹ مقابلوں میں 6، 6ٹیمیں شامل ہوں گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام میچز پامونا کے فیئر گراونڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔اولمپکس انتظامیہ کے مطابق کرکٹ کی اولمپکس میں 128سال بعد واپسی ہوگی، آئی سی سی 17سے 20جولائی سنگاپور اجلاس میں کوالیفکیشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ٹیموں کی شمولیت ممکنہ طور پر آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں