کریتی سینن کو ایوارڈ ملنے پر تنقید یامی گوتم نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے سوشل میڈیا قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ انہوں نے کریتی سینن کو بہترین اداکارہ ملنے پر تنقید کرنے والی ویڈیو کو لائیک کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ یامی گوتم نے لکھا کہ یہ سب جان بوجھ کر نہیں کیا گیا بلکہ شاید غلطی سے ہوگیا، انہوں نے لکھا کہ مشہور شخصیات کو روزانہ بے شمار پوسٹس میں ٹیگ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کبھی کبھار غلطی سے کلک ہوجاتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں