11

کشمیریوں کو پاکستانیوں کی حمایت حاصل ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعید،ڈپٹی سیکر ٹر ی میاں ریاض شاہد ، چیئر میں مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز سہیل نیاز طوراور سینئر رہنمائوں نے یوم سیاہ کشمیرکے موقع پر کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری بھائیوںکو24 کروڑ پاکستانیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور وہ استقامت سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا۔ خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ آج 79سال گزرنے کے باوجود بھارت اقوام متحدہ کی قرار داوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہاہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا یوم سیاہ انسانی تاریخ کا المناک باب بنا ہوا ہے پوری پاکستانی قوم کو اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے ایجنڈے تک آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی اور قوم کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ناہی کسی کو شہداء کے خون سے غداری کرنے دی جائیگی ۔جنرل سیکرٹری شیخ سعیدنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے لاکھوں کشمیری شہداء کی عظیم قربانیاں جلد رنگ لائینگی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج ا نشاء اللہ ہر صورت طلوع ہوگا بھارت اب مزید اس پر قابض نہیں رہ سکتا ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدنے کہا کہ مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی قرار داوں کو روندکر کشمیر کو دنیا کی سب بڑی جیل بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اولین تقاضہ کہ من حیث القوم ہمیں عہدکرنا ہوگا کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچائیںگے،سینئررہنمائوںمرزا طالب صدیق بیگ ، حافظ شفیق کاشف ،مرزامظہر صدیق بیگ، چوہدری اعجاز احمد،حاجی شمشاد علی ،رائوہاشم علی ، محمد یعقوب اعوان ، چوہدری محمد اسلم ،مر زاافضل مغل، اسامہ سعیداعوان ، حاجی ندیم وہرہ ،ایس ایم ایوب ،چوہدری شاہد ندیم،ثمریز سومی ،مرزا محمداکرم ، غلام نبی بٹ ،چوہدری محمد اکرم ،،مہر نعیم،رانا عبداللہ اشفاق،ملک عبدالواحد،ملک عباس اشرف ، میاںاشرف مٹھو،ملک ذوالفقار علی ،شیخ ارسلان اسلم ،فیصل وحید، اقبال وزیر ،حاجی عبدالحمید،عظیم الشان، شیخ ریاض،عمران مجید ملک ،حاجی خالد محمودصدیقی ،میاں اشرف مٹھو، چوہدری ارشد گجر ، چوہدری اشرف گجرعبدالقیوم انو ر، ملک محمد افضل، عمران علی خان،عامر حمید سینڈی اورعمران جگنو، حاجی یاسین ،خواجہ شجاع ،ملک بشیر ، عبدالقیوم انور، حاجی ملک ارشد ، رانا طیب ،محمد بلال ، مرزا شہزاد نے کہا کہ غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھناانسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے عالمی برادری بلخصوص اقوام متحدہ کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے اور جیلوں میں قید کشمیریوں کی رہائی کیلئے دبائو ڈالنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں