کشمیریوں کی آزادی کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ اُنکے ساتھ ہے

جڑانوالہ (نامہ نگار) جامع رضویہ تعلیم القرآ ن جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی صدر محفل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے بھارت اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو آزادی کے ساتھ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دے انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت اپنی ضد سے باز نہ آیا اور یہ ظلم کا بازار گرم رکھا تو پاک آرمی مجبور ہو گی کہ وہ خود کشمیریوں کو آزاد کروانے کیلئے میدان عمل میں اترے پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ ان کے پاس بہادر اور نڈر فوج موجود ہے،کشمیریوں کی آزادی،عزت کے تحفظ اور حقوق کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ ہے۔تقریب میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد خصوصا علامہ شہباز رضوی، مولانا امیر علی نعیمی،مولانا غلام مرتضی،قاری محمد ارشد،قاری وسیم جاوید،کاشف رضوی،حافظ سعید رضوی،قاری وقار،مولانا شہزاد،مجاہد کامران اور حافظ شہباز اختر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں