2

کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے5فروری کو ریلی نکالی جائیگی

فیصل آباد (پ ر) آزاد کشمیر اتحاد گروپ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی’ ریلی دن 11.30 آئل مارکیٹ بیرون کارخانہ بازار سے شروع ہو گی اور چوک گھنٹہ گھر تک جائے گی’ صدر آزاد کشمیر اتحاد گروپ چوہدری بہادر علی کے مطابق ریلی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں’ ان کا کہنا ہے کہ ریلی میں آزاد کشمیراتحاد گروپ کے عہدیداروں سمیت پاکستان میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے افراد سمیت سول سوسا ئٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرا د شریک ہوں گے’ چوہدری بہادر علی نے کہا کہ ہم بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر خاصبانہ قبضے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی قراردادو ں پر عمل درآمد کروائیں اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں کو بھارتی ظلم و جبر سے بچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں