کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آنیوالے پاکستان میں نفاذ اسلام ہوناچا ہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بزم علم وادب کے زیر اہتمام جامعہ سبحانیہ رضویہ میں سیمینار تعلیمات قرآن اور علماء قراء کی ذمہ داریاں کا انعقاد ہو ا جس کی صدارت صاحبزادہ سید منصو ر الحق شاہ نے کی علماء مشائخ طلباء نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین مہمان خصوصی علامہ محمد ریاض کھرل نے اپنے خطاب میں علما ء قراء پر زور دیا کہ نسل نو کو قرآن و سنت سے مزین کرنا ہم سب کی ملی ذمہ داری ہے تاکہ پیغام ربانی اسوہ رسول پاک ۖ سے معاشرہ صراط مستقیم پر گامزن ہو سکے اور لوگوں میں بھائی چارہ تحمل برداشت جوڑنے والا جذبہ بیدار ہو استحکام پاکستا ن کیلئے ریاست کا ساتھ دیں علماء مشائخ سفیران امن ہیں بین المسالک ہم آہنگی ہر گزنہ ٹوٹنے دیںعلماء اسلام پاکستان کے ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہیں محراب و منبر ہمارا تاج و تخت ہے ۔ پیر محمد عبدالعزیز صابری ‘صاحبزادہ محمد احمد رضا ‘قاری محمد ہارون چشتی ‘علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور ‘مولانا محمد علی صابری ‘حافظ محمد حسن رضا و دیگر مقررین نے کہا کہ تدریس القرآن اعزاز قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے کلمہ طیبہ کے نام پر مملکت خدادادپاکستان وجود میں آیا نفاذ اسلام ہونا چاہئے یہ قیامت تک قائم رہے گا اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو قومی اتحاد سے خاک میں ملاتے رہیں گے مدارس اسلام کے ناقابل تسخیر قلعے ہیں رہتی دنیا تک یہ اپنا تدریس القرآن کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے استاد القراء القاری محمد شریف کھرل تدریس قرآن کی بدولت لوگوںکے قلوب میں ہمیشہ سرفراز وزندہ سربلند رہیں گے ۔ اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی ‘خوشحالی ‘شہداء کی بلندی درجات ‘ارض فلسطین و کشمیر کی آزادی ‘استاد القراء القاری محمد شریف کھرل و دیگر مرحومین امہ کیلئے دعا کی گئی تو ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں