کمالیہ (نامہ نگار) الیکشن کمالیہ بار ایسوسی ایشن (2024-25)کیلیے امیدواران کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔تفصیل کے مطابق چیئرمین الیکشن بورڈ کمالیہ بار سردار مدثر حسین خاں گادھی نے الیکشن کمالیہ بار ایسوسی ایشن (2024-25) کیلیے امیدواران کی حتمی فہرست جاری کردی جس میں امیدوار برائے صدرکے لیے میاں خالد نواز،منیراحمد چوہدری،رانا ریاض علی خاں،مہر غلام یسین درسانہ،رانا عزیز الرحمن خان جگنو،محمد عباس شاہ بودلہ،سردار محمد صدیق اکبر کھٹانہ،امیدوار برائے نائب صدر کیلیے محمد یسین قادری،محمد ریاض طاہر،چوہدری منور الزمان کمبوہ،رائے جاوید اقبال جکھڑ،امیدوار برائے جنرل سیکرٹری کیلیے پرویز اختر بھٹی،محمد احسان عباس بھوجیہ،رانا محمد شاہد ندیم،لائبریری سیکرٹری کے لیے وسیم عباس قادری،سہیل غنی،بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں جوائنٹ سیکرٹری نبیل اکرم بھٹہ،فنانس سیکرٹری جنید سلطان خاں مہوٹہ اور بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ایگزیکٹو ممبران میں سردار محمد رمضان ڈوگر،چوہدری امجد علی ڈوگر،رانا طارق جاوید،حافظ رئیس اخلاف خلجی،خان علی رضا خاں کھرل،ملک مشکور احمد کھوکھر،رائے نیئر عباس مارتھ،ساجد شریف خاں مہوٹہ ،رانا ناصر جاوید،عزیز احمد چوہدری شامل ہیں۔
