کمالیہ تاجر اتحاد کادوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

کمالیہ(نامہ نگار)تاجر اتحاد کے ڈپٹی سیکریٹری طارق محمود رانا کی جانب سے کمالیہ تاجر اتحاد کی کابینہ اور معزز دوستوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سرپرستِ اعلی چوہدری کامران احمد نصرت، چیئرمین ملک شفیق شاہد، قائم مقام صدر رانا محمد اسلام اور صدر اوورسیز ونگ شبیر منہا س راجپوت سمیت کابینہ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف سماجی، صحافتی اور سیاسی شخصیا ت بھی موجود تھیں اور باہمی مشاورت و گفتگو کے ذریعے اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا۔شرکا نے اس خوبصورت اہتمام پر میزبان طارق محمود رانا کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات تاجروں کے درمیان اتفاق اور رابطوں کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ تقریب کے دوران شہر کے تاجروں کے مسائل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور باہمی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں