39

کمالیہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘ سامان قبضہ مافیا میں لے لیا گیا

کمالیہ(نامہ نگار) تجاوزات کے خلاف آ پر یشن میں متعدد افراد کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا ۔ مین شاہراہوں سے پھٹے پرانے بینرز ا و ر پو سٹر ز بھی اتارے جا رہے ہیں۔ یہ سب شہر کو صا ف ستھرا اور خوبصورت بنانے کی مہم کا حصہ ہے محمد ز و ہیر۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عد نا ن ارشاد اور اسسٹنٹ کمشنر و ا یڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ کی ہدایت پر چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی نگرانی میں شہر کو صا ف ستھرا اور خوبصورت بنانے کی مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ میں میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد زوہیر نے تجا و زات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے سامان قبضہ میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں