پاکستان نے ہوم ایڈ وانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروئی،کریگ براتھ ویٹ

ملتان(سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروائی۔میچ کے بعد گفتگو میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ ملتان کی پچ بہت مشکل تھی جہاں بال بہت اسپن ہورہی تھی، پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے ایسی پچ تیار کروائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر بولنگ کرسکتے تھے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان میں پاکستانی شائقین نے ہمیں بھی سپورٹ کیا، شائقین کرکٹ کی سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا۔کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ جومل وریکن نے بہت اچھی بالنگ کی، دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے امید ہے جومل وریکن دوبارہ اچھی بالنگ کریں گے، ہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں