کمالیہ میں پتنگ مافیا کیخلاف آپریشن ،چار FIRدرج،8ملزمان گرفتار

کمالیہ(نامہ نگار)پنجاب بھر کی طرح کمالیہ میں پتنگ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ۔تفصیل کے مطابق قیمتی انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں پتنگ مافیا کے خلا ف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں کمالیہ میں بھی پتنگ مافیا کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں اس حوالے سے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جسکی زد میں آکر معصوم لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو جاتی ہیں اکثر اوقات موٹر سائیکل سوار پتنگ کی ڈور کی وجہ سے جان لیوا حادثات سے دوچار ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں