کمالیہ پولیس کا شراب کی چالو بھٹی پر کامیاب چھاپہ،ملزم گرفتار

کمالیہ(نامہ نگار)منشیات کی خرید و فروخت کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمات درج ۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں سب انسپکٹر ایاز سلیمان نے کارروائی کرتے ہوئے چک285گ ب ملزم محمد عظیم کے خلاف چرس 530گرام اپنے قبضہ میں رکھنے پر تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔دوسرے واقعہ میں اے ایس آئی اختر حسین شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے چک 286گ ب ملزم محمد وارث کے خلاف شراب کی بھٹی چلانے اور 50لیٹر شراب اپنے قبضہ میں رکھنے پر تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج کروایا۔ تیسر ے واقعہ میں اے ایس آئی جاوید اقبال نے کارروائی کرتے ہوئے چک 285گ ب ملزم شہزاد اصغر کے خلاف 30لیٹر شراب اپنے قبضہ میں رکھنے پر تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج کروایا۔ چوتھے واقعہ میں اے ایس آئی محمد رفیق نے کارروائی کرتے ہوئے چک 291گ ب ملزم خالد جاوید کے خلاف 30لیٹر شراب اپنے قبضہ میں رکھنے پر تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں