کمال آباد قبرستان اور لاثانی پلی سے2افراد کی نعشیں برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمال آباد قبرستان اور لاثانی پل کے قریب دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد’ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقتولین کے ورثاء اور نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی سفیان حیدر نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ کمال آباد قبرستان میں نامعلوم نوجوان کی نعش پڑی ہے، جسے نامعلوم افراد نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے نعش قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی۔ جبکہ ملت ٹائون پولیس کے مطابق لاثانی پل کے قریب بھی نامعلوم سفاک افراد نے 32سالہ نوجوان کو قتل کر کے نعش قریب کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں