کمرے میں دھواں بھرنے سے2بھائی لقمہ اجل بن گئے

کھاریاں (نامہ نگار) کھاریاں کے نواحی گائوں ”بھا گھسیٹ پور” میں گزشتہ رات افسوسناک واقعہ پیش آیا، پیٹر انجن والے کمرے میں دھواں بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوست زندہ بچ گیا۔ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی موت کی وجہ دم گھٹنا قرار دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں عادل ولد صغیر احمد اور ماجد ولد صغیر احمد شامل ہیں جو آپس میں سگے بھائی تھے۔تیسرے متاثرہ نوجوان فیضان ولد عرفان کو تشویشناک حالت میں گجرات ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے جبکہ اہل علاقہ نے ایسے حادثات سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں