کمشنر سرگودھا کا گورنمنٹ مولابخش ہسپتال کا دورہ

سرگودہا(بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کا دورہ کیا اور جاری ری ویمپنگ بارے ایس ای بلڈنگ امانت علی سے بریفیگ لی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال کا تعمیراتی کام 10 فروری تک مکمل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گور نمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے رحمت اللعالمین بلاک کی تعمیر 30جنوری جبکہ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کی ری ویمپنگ10فروری تک مکمل کر لی جائیگی۔ کمشنر نے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کے نیو بلاک اور نرسری کے تعمیراتی کام کاجائزہ اور مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ، ادویات کی فراہمی او ر صحت سہولت پروگرام سمیت دیگر امور بارے آگاہی لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں