کمشنر شاپنگ مالز،پلازوں،فیکٹریوں میں فائر سیفٹی اقدامات کیلئے سرگرم

فیصل آباد (سٹا ف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور ڈویژن بھر میں شاپنگ مالز، پلازوں،فیکٹریز اور عوامی آمدورفت کی دیگر کمرشل بلڈنگز میں فائر سیفٹی اقدامات مکمل کرانے کیلئے سرگرم ہو گئے’سول ڈیفنس’ریسکیو 1122 ،انڈسٹریز سمیت دیگر اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر اچانک انسپکشن کا ٹاسک دے دیا۔ مالز، پلازوں،فیکٹریز و کاروباری عمارات کے مالکان سے فائر سیفٹی اقدامات مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی لیا جا ئیگا ۔فائر سیفٹی اقدامات کی جانچ کے لئے آڈٹ بھی کیا جائیگا۔ ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کاکہنا ہے کہ فائر سیفٹی وحفاظتی اقدامات میں معمولی سا بھی خلا برداشت نہیں کیا جائیگا ۔کراچی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ کے تناظر میں حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے حفاظتی اقدامات کو مربوط بنانے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں