کمشنر مریم خان شہریوں کو سہولیات فراہمی کیلئے سرگرم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر مریم خان کا ایک روز میں دو اضلاع کا ہنگامی دورہ۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ضلع چنیوٹ پہنچ گئیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کا اچانک دورہ کیا اوررجسٹریشن کائونٹر پر مریضوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ دیکھا ۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، کارڈیک وارڈمیں جاکر مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا۔انہوں نے کارڈیک وارڈ میں مانیٹرز بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیااوراپنی موجودگی میں مانیٹرز فعال کرائے۔کمشنر ایک خاتون کے ساتھ اس کی بیٹی کے علاج معالجہ کا معائنہ کرنے وارڈ گئیں اورموقع پر ڈاکٹر سے مریضہ کے علاج معالجہ کی صورتحال دریافت کی۔انہوں نے مریضوں ولواحقین سے ادویات ملنے کے بارے میں استفسارکیا اورایمرجنسی میں خواتین و بچوں کو فوری الگ الگ کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے علاج کے لئے الگ ایمرجنسی مختص کریں۔کمشنر نے ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کی اور کی پروفارمنس انڈیکیٹرز،ستھراپنجاب،ترقیاتی پروگرامز پر بریفنگ لی۔انہوں نے ڈی ایچ کیو کی نئی عمارت کو30 جون تک ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دیا اور خبردار کیا کہ اس ضمن میں سستی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے احمد نگر روڈ کے معیار کی جانچ کے لئے لیب ٹیسٹنگ کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ستھراپنجاب کے تحت او ٹی سی کے بعد ڈور ٹو ڈور کولیکشن یقینی بنانے کی تاکیدکی۔انہوں نے نئے ڈی ایچ کیو کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ نے ضلع کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں