کمشنر مریم خان کا لائل پور میوزیم کا دورہ،دس گیلریوں کا تفصیلی جائزہ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مریم خان کا لائل پور میوزیم فیصل آباد کا دورہ، عجائب گھر کی دس گیلریوں کا تفصیلی جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ میوزیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لئے مزید انتظامات ناگزیر ہیں۔ ڈائریکٹر لائل پور میوزیم عمران رضا نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان کو عجائب گھر میں موجود دس گیلریوں کا تعارف پیش کیا۔کمشنر مریم خان نے یہاں ڈسپلے مختلف نوادرات کے تاریخی پہلووں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ان کی تاریخ و ریفرنسز کے بابت دریافت کیا۔مریم خان کا کہنا تھا کہ لائل پور میوزیم کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق ڈھالنے کے لئے بہت سے اقدامات ناگزہر ہیں اور اس حوالے سے کچھ تجاویز بھی دیں نوادرات کی لیبلنگ،تاریخ اوریفرنسز بھی بین الاقوامی معیار کے حساب سے ڈسپلے کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ آنے والے وزیٹرز کو ہر نوادرات کی صحیح راہنمائی حاصل ہو سکے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میوزیم کے تعارفی پمفلٹس کے ساتھ ساتھ بکلیٹ بھی بنائے جائیں اور انٹرنیشنل میوزیم کی طرح آنے والے وزیٹرز کو پیش کئے جائیں۔انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر نے میوزیم کے دورہ پہ آنے والے تعلیمی اداروں کے ٹرن آئوٹ کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں