کمشنر مریم خان کا لالیاں کے علاقہ موضع ڈاور کا دورہ

چنیوٹ(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ستھرا پنجاب کے تحت تاریخ میں پہلی بارشہروں کی طرح دیہاتوں میں بھی صفائی کا یکساں نظام رائج ہے۔کمشنر فیصل آباد مریم خان صفائی پر عملدرآمدکا جائزہ لینے ضلع چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے دوردراز علاقہ موضع ڈاور پہنچ گئیں۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر نے اندرون گلیوں میں جاکر اہل دیہہ سے عید پر صفائی انتظامات بارے میں دریافت اورعید صفائی کے علاوہ معمول کی صفائی ہونے کے بارے میں بھی استفسارکیا۔اہل دیہہ نے عیدپر صفائی کے اعلیٰ معیار کا ذکر کیااوروزیراعلی کے صفائی اقدامات کو سراہا۔شہریوں نے برملا کہا کہ علاقہ میں معمول کی صفائی بھی باقاعدگی سے ہورہی ہے۔کمشنر نے دیہی علاقوں میں معمول کی صفائی کا باقاعدہ شیڈول ترتیب دینے کی تاکید کی اور کہا کہ اس ضمن میں عوامی آگاہی کے لئے بورڈز بھی آویزاں کئے جائیں۔صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنا اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں