کمشنر مریم خان کا کسان رجسٹریشن کاؤنٹر جلد فعال کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری کیلئے سرگرم،کمشنر مریم خان نے اجلاس میں پی ایل آر اے کے تحت ڈیجیٹلائزیشن کے اہداف و پیش رفتار کا جائزہ لیا اور حکومت پنجاب کے انیشیٹو کے تحت پی ایل آر اے کے زیرانتظام کسان رجسٹریشن کانٹرز جلد فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ کمشنر نے اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے متعین کردہ اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا ودیگر افسران موجود تھے جبکہ چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورجھنگ کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ کمشنر نے اجلاس میں بس پر اوور لوڈنگ اور چھتوں پر سواریاں بٹھانے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا ٹاسک بھی دے دیا۔ کمشنرکا اجلاس میں کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے کارروائی کا عمل تیز کیا جائے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بھی 100فیصد یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلی پرفارمنس انڈیکیٹرز میں چاروں اضلاع کی کارکردگی بہترین چاہیے۔ عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں