کمشنر مریم خان کی ہدایت پر ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس متحرک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈویژن کے عوام بھی بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے شانہ بشانہ ۔ کمشنر مریم خان کی ہدایت پر ڈویژن میں شہری دفاع،ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ سول ڈیفنس متحرک۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے سول ڈیفنس دفتر کا دورہ اور ایمرجنسی سے نمٹنے کی استعداد کار کا جائزہ لیا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،جھنگ میں پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں ۔ ریلیوں میں سرکاری افسران,تاجروں وکلا،طلبا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بھرپور شرکت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ ریلیوں کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت نے غیور قوم کو للکار کر ازلی ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا۔پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں