1

کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال جھمرہ کا دورہ،ناقص صفائی پر اظہار برہمی،ٹھیکیدار کو1لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل گرینو نس ریڈیرسل کمیٹی برائے ایجوکیشن کا اجلاس کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورکی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر سے اساتذہ کی ہارڈ شپ کی بنیاد پر دی گئی تبادلوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی۔کمشنر نے3گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ہیئرنگ میں 350سے زائد اساتذہ کی ٹرانسفر کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار اساتذہ کی درخواستیں درکار قواعدو ضوابط، سکولوں میں آسامی خالی ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔ کمشنر نے کہا کہ حقداروں کو ان کا حق پہنچانا اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں کمیٹی ممبران بھی شریک تھے۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ کے دورہ کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ٹھیکیدار کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد اور آئندہ صفائی کا معیار بہترین رکھنے کی تاکید کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر کمشنر فیصل آباد کے یکے بعد دیگرے تحصیلوں کے ہنگامی دورے جاری ہیں۔انہوں نے تحصیل چک جھمرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے تحصیل ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ،مشینری کے فعال ہونے کو چیک کیا۔کمشنر نے مریضوں کی عیادت اور ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شکایت فری بنانا ہے۔کمشنر نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میں انٹرلوپ آئی آر سی ڈیری پراڈکٹ،حیات کیمیا (ہائی جین) ہنڈیائی نشاط موٹرزفیکٹریز کا دورہ بھی کیا اوربوائلر و پریشر ویسلز کی استعداد کار کی جانچ کی۔انہوں نے کہا کہ مدت مکمل ہونے والے بوائلر اور پریشر ویسلز کو فوری تبدیل کرایا جارہا ہے اس ضمن میں نجی کمپنیز کی طرف سے انسپکشن کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے فیکٹریز میں آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی اور فعال ہونے کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی جان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے تحصیل چک جھمرہ کے دورہ کے موقع پر چک 152ر۔ب میں سیوریج زدہ تالاب کو ڈی واٹر کرنے کے عمل کی نگرانی کی اور موقع پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے تالاب کو خشک اور اردگرد تجاوزات کے صفایا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اراضی کو عوامی بہبود کے منصوبہ کے لئے بروئے کار لانے کے سلسلے میں ورکنگ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں