30

کم آمدنی والے افراد کی مہنگائی نے زندگی اجیرن کردی

فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی پی پی109کے امیر امجدقیوم پراچہ،جنرل سیکرٹری اکبرحیات باجوہ،سیاسی کمیٹی کے صدر کامران علی مگوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کم آمدن والے افرا دکی زندگیاں طوفانی مہنگائی نے اجیرن کردی، ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب کی کمر توڑ کررکھ دی، سستے بازار وں میں بھی غریبوں کو ریلیف نہیں مل رہا، یوٹیلیٹی سٹور بھی خالی پڑے ہوئے ہیں،امجدقیوم پراچہ یوٹیلٹی سٹوروں پر وافر مقدار میں معیاری اشیاء ضروریہ فراہم کی جا ئیں ۔دوسری جانب مہنگے پھل عوام کی پہنچ میں نہ آ سکے ، سرکاری ریٹ لسٹ میں بھی 5 پھلوں کے نرخ بڑ ھا دیئے گئے قیمتوں میں اضافے کیلئے حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے اتفاق کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں