کم پانی پر کاشت ہونیوالی زرعی اجناس کی22اقسام تیار

کراچی (بیوروچیف) زرعی سائنسدانوں نے زیادہ پیداوار اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید زرعی اجناس کی 22 نئی اقسام تیار کرلیں۔ذرائع کے مطابق وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت سیڈ کونسل کے اعلی سطح کے اجلاس میں کمیٹی نے کپاس، مکئی، سرسوں، چاول اور دالوں سمیت 22 نئی زرعی اجناس کی کاشت کے لیے متفقہ طور پر منظوری دے دی۔وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ اجلاس میں کمیٹی نے زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی کپاس، مکئی، سرسوں، چاول، دال اور آم سمیت 22 نئی زرعی اجناس کی کاشت کے لیے متفقہ طورپر منظوری دی، کپاس کی 3 اور چاول کی 4 نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں، جن کی کاشت کے لیے جزوی طور پر ایک سال کیلئیمنظوری دی گئی ۔ سندھ کی سیڈ کونسل کا اجلاس وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت ہوا، جس میں 22 نئی زرعی اجناس کی کاشت کی متفقہ منظوری دی گئی۔اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈی جی ریسرچ مظہر کیریو، کاشت کار رہنما ندیم شاہ، سندھ/پنجاب کے زرعی ماہرین، سائنسدانوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) زراعت ایکسٹینشن منیر احمد جمانی، اور ایم ڈی سیڈ کارپوریشن مشتاق احمد سومرو بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں