کوئی بری ڈیل نہیں کریں گے’ امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوئی جلدی نہیں۔ وہ کوئی بری ڈیل نہیں کریں گے،تہران کو جواب دینے میں تھوڑا زیادہ وقت درکار ہے۔دورہ بھارت کے بعدروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امید تھی کہ رات معاہدے سے متعلق کوئی خبرملے،اگرمعاہدہ نہ ہوا تو امریکا متبادل طریقے پر غور کریگا، آبنائے ہرمزکھولنے کے حوالے سے مضبوط سفارتی پیشکش موجود ہے،ایران کے جوہری معاملے پر ایک مضبوط سفارتی تجویز موجود ہے، دوسری جانب ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ امریکا معاہدے کے چند نکات کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، واشنگٹن ایران کے منجمد اثاثوں کو جاری کرنے پر تیار نہیں ہے، معاہدہ کینسل ہونے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں