کولیسٹرول کنٹرول کرنیکا طریقہ

کراچی (بیوروچیف) کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں حکیم عبدالباسط سے کراچی سے شہری نے سوال کیا کہ کولیسٹرول کنٹرول نہیں ہوتا اس کا علاج دریافت کریں؟حکیم عبدالباسط نے بتایا کہ سب سے پہلے پرہیز کریں، ایک عدد سانچی پان لیں، ادرک کا دو انچ کا ٹکڑا، پودینے کی چالیس پتیاں، دار چینی کا دو انچ کا ٹکرا لے کر یہ چاروں چیزیں ایک گلاس پانی میں ڈال کر رکھیں اور صبح اس کو ابال کر پی لیں۔انہوں نے کہا کہ چالیس دن تک یہ عمل کریں انشا اللہ کولیسٹرول کنٹرول ہوجائے گا۔کولیسٹرول خون میں موجود ایک مومی مادہ ہے جو جسم خود بھی بناتا ہے اور غذا سے بھی حاصل ہوتا ہے۔ یہ خلیات کی تعمیر، وٹامن ڈی کی تیاری اور ہارمونز کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے لیکن اگر معاملہ حد سے بڑھ جائے تو یہی مادہ بڑی بیماریوں کا راستہ کھول دیتا ہے۔اس کی زیادتی شریانوں میں چکنائی کی تہہ بناتی ہے، خون کی روانی متاثر ہوتی ہے دل کا دورہ اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ خراب کولیسٹرول کو خون سے صاف کرنے میں مدد دیتا ہے، دل کے امراض کے امکانات کم کرتا ہے، صحت مند کولیسٹرول لیول کتنا ہونا چاہیے؟ ماہرین کے مطابق درج ذیل سطحیں محفوظ مانی جاتی ہیں۔زیادہ کولیسٹرول اکثر خاموش ہوتا ہے مگر جسم چند واضح علامتوں کے ذریعے خبردار ضرور کرتا ہے۔سینے میں درد یا ٹائیٹنس، ٹانگوں میں درد، بے حسی یا کمزوری، جلد میں تبدیلیاں ، سانس لینے میں دشواری، چکر آنا اور مسلسل تھکاوٹ، جسم یا ٹانگوں میں سوجن، دل کی دھڑکن میں غیر معمولی تبدیلی، جبڑے یا گردن کے پیچھے درد کا ہونا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں