کچہری بازار فیصل آباد سے شہری کی موٹرسائیکل چوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم چور شہری کی موٹرسائیکل لے اُڑے۔ بتایا گیا ہے کہ نعمان نے آج کچہری بازار میں اپنی موٹرسائیکل نمبری FDQ-160 کھڑی کی اور ضروری خریداری کیلئے قریبی دکان پر چلا گیا، واپسی پر موٹرسائیکل غائب پائی گئی جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں