1

کچے میں آپریشن تیز،مرنیوالے ڈاکوؤں کی تعداد27ہوگئی

کراچی(بیورو چیف)سندھ میں کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران ہلاک ڈاکوؤں کی تعداد 27ہوگئی، 82زخمی ہیں جبکہ 78گرفتار کیے گئے۔ کچے کے دورے میں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کو بریفنگ میں پولیس حکام نے بتایا کہ اب تک 152ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں، جبکہ 17مغویوں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔رونتی میں قائم بند کے دورے میں گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ جو سرینڈر نہیں کرے گا مارا جائے گا، کچہ میں ریاستی رٹ قائم کرنے کیلئے میگا آپریشن نجات مہران پوری قوت سے جاری ہے، جلد ڈاکوؤں کو بڑا سرپرائز دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں