34

کھرڑیانوالہ پولیس نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)کھرڑیانوالہ پولیس نے عدالتی احکامات کو تھانہ لیکر آنیوالے شہری کی مبینہ تذلیل کرکے دھکے مار کر باہر نکال دیا، متاثرہ شہری اندراج مقدمہ کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ-تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 76ر-ب عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ کی معزز عدالت میں رٹ پیٹسن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل 27 نومبر 2022 کو فوتگی پر بیٹھا ہوا تھا کہ عرفان عرف بابو مسلح ہو کر آیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں وجہ عناد یہ ہے کہ الزام علیہ نے مبینہ طور پر رہائشی گھروں کو مسمار کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی سائل کی رٹ پیٹسن پر معزز عدالت نے اندراج مقدمہ کے احکامات صادر کئے مگر پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے عدالتی احکامات کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے مدعی کا مزید کہنا ہے کہ سائل جب تھانہ گیا تو پولیس نے نہ صرف عدالتی احکامات کو ماننے سے انکار کیا بلکہ اسکی تذلیل کرتے ہوئے دھکے مار کر تھانہ سے بھی باہر نکال دیا اور مقدمہ درج کرنے سے صاف انکاری ہے الزام علیہ انتہائی اثر و رسوخ والا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے متاثرہ شہری نے آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او فیصل آباد،ایس پی ٹاون جڑانوالہ سے از خود نوٹس لیکر انصاف و تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں