کینال روڈ پر ون ویلنگ کرنیوالوں نے ”ات مچا دی”پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر ون ویلنگ کرنے والوں نے ”ات” مچا دی، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔ تفصیل کے مطابق سگنلز فری کینال روڈ ون ویلنگ کرنے والوں کے لئے فیورٹ بن چکا ہے۔ آئے روز موٹرسائیکل سوار ون ویلنگ ٹولیوں کی شکل میں نکلتے ہیں، ون ویلنگ کرتے ہوئے اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے کیساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کیلئے بھی خطرہ ہیں، ون ویلنگ کرنے سے کئی نوجوان اپنی زندگیاں کھو چکے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس نے ون ویلروں کو پکڑنے کی بجائے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے، کینال روڈ پر قائم چائے خانے کیفے پر بھی رات گئے تک جرائم پیشہ افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جسکی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہیں اور شہر میں جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ شہری حلقوں نے آر پی او ذیشان اصغر’ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر’ سی ٹی او ناصر جاوید رانا اور دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ کینال روڈ پر ون ویلنگ کے خاتمہ اور کیفے خانوں کو فوری طور پر بند کروانے کے موثر اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں