21

کینال کالونی کے رہائشیوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا

فیصل آباد (پ ر)کینال کالونی کی رہائشیوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے اور میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو جھولیاں بھر کر ووٹ دیئے ہیں’ گذشتہ الیکشن میں بھی کینال کالونی کے لوگوں نے مجھے بے پناہ پیار دیا اور مجھے جتوایا تھا’ ان خیالات کا اظہار امیدوار پی پی 112 مسلم لیگ (ن) اسرار احمد منے خاں نے کینال کالونی میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر آرائیں ایسوسی ایشن کے صدر میاں امجد اقبال’ شیخ عبدالحفیظ باوا’ عارف جمشید’ احمد نواز خاں’ ریاض بھٹی کے علاوہ کینال کالونی کے رہائشیوں کی کثیر تعداد موجود تھی’ اسرار احمد منے خاں نے کہا کہ 8 فروری کو سستی نہیں برتنی’ پہلی فرصت میں ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرنا ہے’ خاص طور پر خواتین کو سا تھ لیکر جائیں اور ان کا ووٹ کاسٹ کروائیں’ نوجوانوں سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ آپ نے کسی سہانے خواب کا حصہ نہیں بننا’ گذشتہ الیکشن میں آپ نے نئے پاکستان کا تجربہ کر کے دیکھ لیا جس کی سزا قوم آج مہنگائی’ غربت اور بیروزگاری کی شکل میں بھگت رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں