کینیڈا کیلئے رعایتی ٹکٹ کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) پی آئی اے نے کینیڈا کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے۔اس موقع پر قومی ائیر لائن نے ٹکٹ پر پندرہ فیصد رعایت دینے کا اعلانکیا ہے، ٹورنٹو کے لئے پی آئی اے کی پرواز آج آٹھ بجے روانہ ہوئی۔قومی ائیر لائن نے آج سے کینیڈا کیلئے آپریشن بحال کر دیا ہے، کراچی سے کینیڈا کی پروازوں کی بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ائیر لائن نے ابتدائی طور پر مسافروں کے لیے پندرہ فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈا آپریشن کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں